لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ میرا نے نامور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی حال ہی میں کرائی گئی پلاسٹک سرجری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے چہرے کے خدوخال کے بارے میں کہا ہے کہ ان کی پلاسٹک کی ناک اور پلاسٹک کے ہونٹ ہیں۔

پاکستانی اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا فن بخوبی جانتی ہیں، کبھی اپنی گلابی انگریزی اورکبھی بے باک تبصروں کے باعث اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں اور جب سے انہوں نے ٹویٹرپر اکاؤنٹ بنایا ہے پاکستانی سیاستدانوں سمیت بھارت کے صف اول کے اداکاروں کو بھی اپنے طنز کے تیروں کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔حال ہی میں ان کی تنقید کا نشانہ بنیں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا، اداکارہ میرا نے ٹویٹر پر پریانکا چوپڑا کی پلاسٹک سرجری پر طنز کرتے ہوئے بے باک انداز میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ان کی پلاسٹک کے ہونٹ اور پلاسٹک کی ناک ہے۔واضح رہے کہ شوبزانڈسٹری کی اکثراداکادائیں خوبصورتی میں اضافے کیلئے پلاسٹک سرجری کا سہارا لیتی ہیں تاہم بعض حلقوں کی جانب سے اپنے چہرے کے خدوخال کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرنے کیلئے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔