نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) جانور صرف افزائش نسل کی نیت سے جنسی اختلاط کرتے ہیں لیکن ابتک یہی معلوم تھا کہ صرف انسان ہی ہے جو تفریح طبع کی نیت سے بھی جنسی اختلاط کرتا ہے۔ تاہم اب سائنسدانوں نے ایک ایسے جانور کا بھی سراغ لگا لیا ہے جس میں انسانوں والی یہ عادت پائی جاتی ہے۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق یہ جانور ڈالفن مچھلی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”انسانوں کے بعد صرف ڈالفن مچھلی ایسا جانور ہے جو محض تفریح طبع کے لیے جنسی اختلاط کرتی ہے۔ اس کے علاوہ آج تک کوئی بھی ایسا جانور دریافت نہیں ہو سکا جس میں انسانوں والی یہ عادت پائی جاتی ہو۔“