ایشوریارائے مجھ سے زیادہ محنتی اور خوبصورت اداکارہ ہیں، سشمیتا سین

ممبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور سابق ملکہ حسن سشمیتا سین نے اپنی حریف اداکارہ ایشوریا رائے کے بارے میں کہا ہے کہ ایشوریارائے مجھ سے زیادہ محنتی اور خوبصورت اداکارہ ہیں۔

اداکارہ سشمیتا سین اور ایشوریا رائے کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، 1994 میں ایشوریا نے مس ورلڈ اور سشمیتا نے مس یونیورس کا خطاب جیت کر بین الاقوامی شہرت حاصل کی تھی لہٰذا ابتدا ہی سے دونوں اداکاراؤں کے درمیان میڈیا پرمقابلہ کرنے کے ساتھ انہیں ایک دوسرے کی حریف تصورکیا جاتا ہے۔ایشوریا رائے اور سشمیتا سین نے بھی کبھی میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں کی تردید نہیں کی بلکہ ہمیشہ اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے رکھی تاہم اب سشمیتا سین نے ایشوریا کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہیں خود سے بڑی، محنتی اور خوبصورت اداکارہ قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو کے دوران جب سشمیتا سین سے پوچھا گیا کہ آپ اپنی اورایشوریا رائے کی کامیابی کے متعلق کیا کہنا چاہتی ہیں جس پرانہوں نے نہایت فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایشوریا رائے ان سے زیادہ محنتی اور خوبصورت ادکارہ ہیں، لوگ سوچتے ہیں ہم دونوں ایک دوسرے کی حریف ہیں لیکن یہ سچ نہیں ہے، ایشوریا اپنی زندگی اپنی شرطوں کے مطابق جیتی ہیں اورمجھے ایسا لگتا ہے انہوں نے فلم انڈسٹری میں مجھ سے بہتر اوراچھا کام کیا ہے جبکہ میں ان کے مقابلے میں زیادہ بہتر کام نہیں کرسکی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سشمیتا سین کو رواں سال بڑے پردے پر واپسی کی امید
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں 8 گھنٹوں سے زیادہ کام نہیں کرسکتی جس کی وجہ سے مجھے پروڈیوسرزکا غصہ بھی برداشت کرنا پڑا لیکن ایشوریا اپنے کام کو پورا وقت دیتی ہیں اور بنا تھکے کام کرتی ہین لہٰذا مجھے یہ کہنے میں کوئی عارنہیں کہ ایشوریا اور میرا کوئی مقابلہ نہیں بلکہ وہ مجھ سے زیادہ محنتی ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s