”شائد آپ نے قرآن پاک نہیں پڑھا،اسے پڑھیں “بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ایسی باتیں کہہ دیں کہ انتہا پسند ہندو رہنما کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آگیا

نئی دہلی. بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے مذبح خانے بند کرانے پر بھارتی اداکارہ راکھی ساونت بھی میدان میں آگئیں اور یوگی آدتیہ ناتھ کو کھر ی کھری باتیں سنا دیں کر دنیا کے سامنے شرمندہ ہونے پر مجبور کردیا ۔
تفصیل کے مطابق راکھی ساونت نے ایک ویڈ یو پیغام میں کہا کہ پتہ نہیں یوگی آدتیہ ناتھ نے کتنی گائیوںکو چارہ کھلا یا ہو گاجو آج یوپی کے وزیر اعلیٰ بن گئے ورنہ ان میں ایسے کوئی گن نہیں ہیں ،سمجھ میں نہیں آرہا کہ نریندر مودی کو یوگی میں ایسا کیا نظر آیا کہ ایک چرواہے کو وزیر اعلیٰ بنا دیا ۔اداکارہ نے یوگی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چلوآپ نے مذبح خانے بند کرادئیے تو کوئی بات نہیں لیکن آپ ہندو ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ سب کو ہندو بنا سکتے ہیں ۔انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا آپ بہت اچھا کام کر رہے ہو کیونکہ آپ کی وجہ سے ہی آج گائے سینہ تان کر مونچھوں کو تاﺅ دیتی پھر رہی ہے،آجکل گائے بھی کہتی ہے کہ کسی کو ہمت نہیں ہے کہ مجھے ہاتھ لگا دے کیونکہ میرا باس یوگی ہے ۔راکھی ساونت نے یوگی آدتیہ کو کہا ”شائد آپ نے قرآ ن پاک نہیں پڑھا ،اسے پڑھیں کیونکہ حضرت موسیٰ کے دور میں اللہ نے
من و سلویٰ اترا تھا ،شائد آپ کو پتہ نہ ہو کہ حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ کون ہیں ؟اگر نہیں پتہ تو مجھ سے آکر پوچھو“۔انہوں نے انتہائی دلیر کے ساتھ سچ بولتے ہوئے کہا کہ جس طرح بھارتی مسلمان ہندوں کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتے ،اسی طرح آپ کو بھی مسلمانوں کے معاملات میں دراندازنہیں کرنی چاہیے ،ان کو یہ نہیں کہنا چاہیے کہ آپ گائے بھینس مت کھاﺅ ،اگر گائے کو ذبح نہیں کرنے دیتے تو مرغی اور بکروں کو کیو ں ذبح کرتے ہو کیا وہ جانور نہیں ہیں ۔اداکارہ نے کہا کہ ہندو لوگ پتھر مار مار کر مسلمانوں کو مار دیتے ہیں ،یہ کہاں کا انصاف ہے ،ہمیں مسلمانوں کو بھارت سے بھگانا نہیں ہے لہذا ایسے اقدامات نہ اٹھائیں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s