لاہور : شوبز واچ کمپنی نے لاہور کے اسٹیج ڈراموں کی نئی ریٹنگ جاری کر دی جبکہ کامیڈ ین کنگ نسیم وکی اور مہک نور کے ڈرامہ نے پہلی پوزیشن اور فلم سٹار ند اچوہدری کے ڈرامے نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی جبکہ خوشبو کا ڈرامہ تیسری پوزیشن پر رہا ہے ۔شوبز میڈ یا واچ کمپنی کے جاری اعلامیہ کے مطابق لاہور میں عید کے روز سے شروع ہونیوالے ڈراموں میں تماثیل تھیٹر میں کامیڈ ین کنگ نسیم وکی ‘مہک نور اور ثوبیہ خان کا ڈرامہ ’’باہو بلی ‘‘پہلی پوزیشن پر رہا ہے جبکہ محفل تھیٹر میں ندا چوہدری کا ڈرامہ مقبولیت کے لحاظ سے دوسری اور لاہور کے الفلاح تھیٹر میں لگنے والااسٹیج ڈرامہ مقبولیت کے لحاظ سے تیسری پوزیشن پررہا ہے اور تماثیل تھیٹر کی مقبولیت کے حوالے سے مسلسل تیسری پوزیشن آئی ہے ۔