کراچی : اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ فلم پرچی میں اہم کردار ادا کررہی ہوں، شائقین کو منفرد انداز میں نظر آؤں گی۔
حریم فاروق نے بے حد کم عرصہ میں تھیٹر، ڈرامہ اور فلم میں اداکاری کرکے اپنے فن کا بہترین مظاہرکیا ہے۔ ان کے کریڈٹ پر نہ صرف بطور اداکار پروجیکٹ ہیں بلکہ وہ گذشتہ سال باکس آفس پر کامیاب ترین فلم جانان کی پروڈیوسر بھی ہیں۔ حریم نے کہا کہ مہرین جبار کی ہدایات میں بننے والی فلم دوبارہ پھر سے نے باکس آفس پر خاص نمبر نہیں بنائے لیکن ہر فلم باکس آفس کے لیے نہیں ہوتی، اس فلم کو ناقدین نے سراہا، جنہوں نے دیکھی انھیں پسند آئی، یہی ہدایت کار اور اداکار کی کامیابی ہے،
اداکارہ نے بتایا کہ فی الوقت فلم پرچی میں مصروف ہیں، یہ فلم عمران کاظمی کی پیش کش ہے، جو اس سے قبل پاکستانی سینما کو سیاہ اورجانان جیسی فلمیں دے چکے ہیں۔