معروف اداکارہ کو زیادہ وزن کی وجہ سے فلم سے نکال دیا

 رواں برس اپریل میں ریلیز ہونے والی فلم ‘باہو بلی 2‘ کی جوڑی پربھاس اور انوشکا شیٹھی کو خوب پذیرائی ملی۔ باہو بلی 2 فلم نے بزنس کے ایسے ریکارڈ قائم کیے، جو کسی کے گمان میں بھی نہ تھے۔

pk-120717-27bف

لم کی کامیابی کے بعد باہوبلی ڈائریکٹر ایس ایس راجا ماؤلی نے پربھاس کے ساتھ ’ساہو‘ بنانے کا اعلان کیا، جس کے لیے سب سے پہلے کترینہ کیف کو بطور ہیروئن پیش کش کی گئی، مگر انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ کترینہ کیف کے انکار کے بعد ایس ایس راجا ماؤلی نے مجبور ہوکر شردھا کپور سے رابطہ کیا، جنہوں نے بھی ہیروئن کا کردار ادا کرنے کے لیے بھاری معاوضے کا مطالبہ کیا۔

jhk45.jpg

بولی وڈ کی خوبصورت اداکاراؤں کی جانب سے انکار کے بعد ایس ایس راجا ماؤلی نے پربھاس کے مقابلے انوشکا شیٹھی کو ہی بطور ہیروئن کاسٹ کیا۔ مگر اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ہدایت کار نے انوشکا شیٹھی کو بھی اضافی وزن کے باعث فلم سے خارج کردیا۔ بولی وڈ لائف کے مطابق انوشکا شیٹھی کو پہلے ہی فلم کے مطابق اپنے وزن کو کم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، جس پر اداکارہ نے عمل بھی کرنا شروع کردیا تھا۔ اداکارہ نے بڑی محنت کی، اور فلم میں کردار کے حوالے سے تربیت بھی لینا شروع کردی، مگر اب تک وہ اپنا وزن کم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

pk-120717-27a
انوشکا شیٹھی کا وزن اس وقت بھی فلم کے کردار کے مقابلے 7 سے 8 کلو اضافی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس راجا ماؤلی نے انوشکا شیٹھی کو فلم سے خارج کرتے ہوئے دوسری ہیروئن کی تلاش کا کام شروع کردیا۔ خیال رہے کہ ’ساہو‘ 2018 میں ’تامل‘ ’تیلگو‘ اور ’ملایم‘ زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s