پریانکا چوپڑا کو ہالی ووڈراس آگئی‘ تیسری ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ

نیویارک.  پریانکا چوپڑا بولی وڈ میں شاندار کریئر بنانے کے بعد اب ہولی وڈ میں بھی تیزی سے قدم جما رہی ہیں۔
انہوں نے امریکا میں اپنے ٹی وی شو ’کوائنٹیکو‘ سے آغاز کیا، جس کے بعد اپنی پہلی ہولی وڈ فلم ’بےواچ‘ سائن کی، اس فلم کے بعد پریانکا کو ’اے کڈ لائک جیک‘ کی آفر موصول ہوئی جو رواں سال ریلیز ہوگی۔اور اب 34 سالہ پریانکا چوپڑا نے اپنی تیسری ہولی وڈ فلم سائن کرلی ہے، جس میں وہ ایک یوگا سفیر (یوگا ایمبیسیڈر) کے روپ میں نظر آئیں گی۔

 

7845

اس فلم کا نامIsn’t It Romantic‘یعنی ’کیا یہ رومانوی نہیں؟‘ رکھا گیا ہے، جس میں پریانکا چوپڑا ایزابیلا نامی کردار میں دکھائی دیں گی۔اس فلم کی کہانی رومانوی اور کامیڈی ہوگی۔فلم میں پریانکا کے ہمراہ ہولی وڈ اداکارہ ریبیل ولسن مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

95lk

فلم کی پروڈکشن پر فی الحال کام جاری ہے، جس کی شوٹنگ نیویارک میں ہوگی۔فلمIsn’t It Romantic‘سال 2019 میں 14 فروری یعنی ویلنٹائنز ڈے پر ریلیز ہوگی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s