پریٹی زنٹا کا فلم ”انسائڈ ایج“ کی کہانی پر شدید برہمی کا اظہار

ممبئی .  پروڈیوسر فرحان اختر کی جانب سے تیار کی جانے والی ویب ڈرامہ فلم ’’ انسائڈ ایج“ سے، جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی کرکٹ ٹیم کی خاتون مالک پریٹی زنٹا کی کہانی سے متاثر ہوکر بنائی گئی۔ انسائڈ ایج میں آئی پی ایل، اسکینڈل اور ایک خاتون کو کرکٹ ٹیم کے سربراہ کے طور پر دکھایا گیا ہے، اس ویب سیریز میں خاتون کا کردار اداکارہ ریچا چڈا نے ادا کیا ہے۔ اس ڈرامہ فلم کو ایکسل میڈیا اینڈ انٹرٹینمینٹ کے بینر تلے ایمازون پرائم ویڈیو کے تحت ریلیز کیا گیا۔ انسائڈ ایج کو ریلیز کیے جانے کے بعد پریٹی زنٹا نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے پروڈیوسر فرحان اختر کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مرد کو مرد بن کر رہنا چاہئے، خواتین پر حکمرانی نہیں کرنی چاہئے، سچا مرد کبھی بھی خواتین کو زندگی اور خوشیوں سے محروم نہیں کرتا۔
اپنے ایک انٹرویو میں پریٹی زنٹا نے فرحان اختر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مردانہ معاشرے میں ہمیشہ ہی خواتین کو نیچا دکھانے کی کوشش کی جاتی ہے، لیکن وہ اکیلی ہی ہزار مردوں کے مقابلے بہتر ہے۔پریٹی زنٹا نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بولی وڈ میں راج کمار ہیرانی، یش راج اور کرن جوہر جیسے مرد بھی موجود ہیں، جو خواتین پر فلمیں بناتے ہیں، لیکن وہ فرحان اختر کی طرح فلمیں نہیں بناتے، ان کی فلمیں زندگی ہوتی ہیں، جو باقی عمر یاد رکھی جاتی ہیں۔

po45.jpg

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں وہ اکیلی خاتون نہیں، جو کسی کرکٹ ٹیم کی مالک ہیں،انیتا امبانی بھی ہیں، لیکن فلم ڈرامہ ان پر ہی بنایا گیا۔

olp874.jpg

پریٹی زنٹا نے کہا کہ شکر ہے فرحان اختر کو اب خیال آیا اور انہوں نے بیان جاری کیا کہ انسائڈ ایج کی کہانی فکشن پر مبنی ہے۔پریٹی زنٹا نے انسائڈ ایج کی کہانی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور خاص طور پر خواتین صحافیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، جو خواتین اداکاراوں کے خلاف جھوٹی کہانیاں چھاپتی رہتی ہیں۔
پریٹی زنٹا کے مطابق انہیں پتہ ہے کہ وہ کیا ہیں، اور وہ جانتی ہیں کہ ان کی اہمیت کیا ہے-انہوں نے کہا کہ بولی وڈ میں خواتین پروڈیوسرز اور ہدایات کار بھی ہیں، لیکن کبھی کسی خاتون پروڈیوسر نے کسی مرد پر اس طرح فلم نہیں بنائی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s