خاندانی شخص ہوں نواز شریف کے منہ پر کہوں گا جو کہنا ہے مگر ۔۔ چوہدری نثارنے خفیہ پیغام پہنچانے والےشخص کو کیا کہا؟تہلکہ خیزانکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میں خاندانی شخص ہوں نواز شریف سے منہ پر اختلاف کروں گا مگر پیٹھ پیچھے سازش نہیں کر سکتا، چوہدری نثار نے خفیہ پیغام لانے والے کو غیر متوقع جواب دےکر رخصت کر دیا ، معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے چوہدری نثار کی جانب سے نواز شریف کے خلاف بغاوت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئےکہا ہے کہ اس سے پہلے جنرل راحیل شریف کے دور میں چوہدری نثار کو ایک خفیہ پیغام بھی بھجوایاگیا تھا اور یہ بات مجھے اسی خفیہ پیغام پہنچانے والے نے بتائی ہے۔ حامد میر نے بتایا کہ چوہدری نثار کو پیغام بھجوایا گیا کہ آپ بغاوت کر دیں ہم آپ کو ایم این ایز کی ایک بڑی تعداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں جس پر چوہدری نثار نے پیغام لانے والے کو کہا تھا کہ میں راجپوت ہوں نواز شریف کے منہ پر اختلاف کروں گا مگر پیٹھ پیچھے سازش نہیں کر سکتا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s