ممبئی. بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے ماہرہ خان کو خوبصورت ساڑھی کا تحفہ بھیج دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی نامور ہیروئن سونم اور پاکستان کی باصلاحیت اداکارہ اور فلم رئیس سے بھارت میں شہرت پانے والی ماہرہ خان کی دوستی کی ایک اور مثال سامنے آگئی ، سونم کپور نے اپنی ہم پیشہ دوست کو خوبصورت اور انتہائی مہنگی ساڑھی کا تحفہ بھجوا دیا ۔
ماہرہ خان نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے نہ صرف سونم کپور کا اس تحفے پر شکریہ اداکیا بلکہ ساڑھی پہن کر تصاویر بھی شیئر کی ہیں ۔ ماہرہ خان نے سونم کپور کی جانب سے ملنے والی ساڑھی کیساتھ ساتھ کالے رنگ کے جوتے بھی پہن رکھے ہیں جو سونم کپور کے جوتوں سے ملتے جلتے ہیں ۔
ماہرہ خان کی تصاویر کو دیکھ کر سونم کپور نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ”تم بہت خوبصورت نظر آرہی ہو“۔