شوبز والے شہرت اور دولت کے لالچ میں اصلاح کا مقصد بھول گئے، سارہ لورین

لاہور:سارہ لورین نے شوبز کے حوالے سے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اس شعبے سے وابستہ لوگ ’’ شہرت، دولت اورعزت  کی لالچ میں اپنا اصل مقصد بھول کر اب صرف اورصرف پیسہ کما رہے ہیں۔

osa.jpg

معروف اداکارہ وماڈل سارہ لورین نے کہا کہ لوگوں کو اس سے کوئی غرض نہیں ہے کہ ان کی ایک فلم سے معاشرے میں سدھارآئے گا یا بگاڑ پیدا ہوگا۔ وہ توبس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے لوگوںکوحیرت انگیز کرتے ہوئے چوری، ڈکیتی، اسمگلنگ، راہزنی اوراسی طرح کے دیگرجرائم کی ’’ تربیت ‘‘ دینے میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

kjh.jpg

سارہ لورین نے کہا ہے کہ فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں فلم کوایک خاص مقام اوراہمیت حاصل ہے۔ اس شعبے سے وابستہ فنکاروں، تکنیکاروں کوجس طرح قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ، بلکہ ان کے انداز، جن میں ان کی ڈریسنگ، ہیئرسٹائل اوردیگرچیزوں سے متاثر ہوکر نوجوانوں کی بڑی تعداد اس کواپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے کوترجیح دیتے ہیں، اس سے اس شعبے کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، دیکھا جائے توفنون لطیفہ کے تمام شعبوں کا کام صرف لوگوں کوانٹرٹین کرنا ہی نہیں ہے، بلکہ اس کا اصل مقصد تو معاشرے کی برائیوں کوسامنے لانا ہے۔ بدکردار لوگوں کو بے نقاب کرنا ہے۔ عام لوگوں کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنا ، اس شعبے کا اولین فرض ہے۔

plo

اداکارہ نے کہا کہ اس وقت دنیا بھرکی فلموں میں زیادہ پیسے کمانے کے لیے جوکچھ دکھایا جارہا ہے اس سے معاشرے میں سدھار نہیں بلکہ بگاڑ پیدا ہورہا ہے۔ نوجوان نسل جوپہلے ہی سوشل میڈیا کی بدولت منفی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتی ہے، اب ان کوجرائم کی دنیا کو اپنانے کے لیے بہترین آئیڈیاز صرف اورصرف فلموں سے مل رہے ہیں، جوکہ بہت غلط ہے۔ اس سلسلے میں فلمسازی کے شعبے سے وابستہ تمام لوگوں کو بڑی سنجیدگی سے سوچنا چاہیے کہ وہ ایسی فلمیں بنائیں جن سے معاشرے میں سدھار لایا جاسکے۔

poo.jpg

سارہ لورین نے کہا کہ اگرفلموںمیں بدکردار لوگوں کو ’’ہیرو‘‘ بنا کرپیش کرنے کا سلسلہ روکا نہ گیا تونوجوان نسل اس سے بے حدمتاثر ہوگی اوراس طرح سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگا۔ ہمیں چاہیے کہ اپنی فلموں میں جرائم پیشہ افراد کوعبرت کا ایسا نشانہ بنائیں کہ نوجوان اس کو دیکھ کر اچھے راستے اوردرست راستے پرچلنے کوترجیح دیں ، بلکہ جرائم کے خاتمہ میں اپنا کردارادا کرسکیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s