پاکستانی اداکارہ نمرا خان بھی صبا قمر کے ڈرامے ’باغی‘ کی کاسٹ کا حصہ بن گئیں۔

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستانی اداکارہ نمرا خان بھی صبا قمر کے ڈرامے ’باغی‘ کی کاسٹ کا حصہ بن گئیں۔ٹی وی چینیل اردو 1 پر جلد نشر ہونے والا ڈرامہ ’باغی‘ پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار اور ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر بنایا جارہا ہے

pl74

۔اداکارہ نمرا خان ’باغی‘ ڈرامے میں صبا قمر، عثمان خالد بٹ، سرمد کھوسٹ اور علی کاظمی کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔وہ آخری مرتبہ یاسر نواز کی فلم ’مہرالنساء وی لب یو‘ میں کام کرتی نظر آئیں تھی۔نمرا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’اردو 1 چینل سے تعلق رکھنے والی نینا کاشف نے مجھ سے اس کردار کے لیے رابطہ کیا، وہ مجھے صبا کے ساتھ کئی مرتبہ دیکھ چکی ہیں، اس لیے انہوں نے مجھے اس کردار کی آفر کی، کیوں کہ ان کے خیال میں ہم ایک دوسرے سے مشابہت رکھتے ہیں‘۔س ڈرامے میں نمرا خان قندیل بلوچ کی چھوٹی بہن کا کردار کرتی نظر آئیں گی

iujk

۔نمرا خان نے بتایا کہ اس ڈرامے کی زیادہ تر شوٹنگ گاؤں میں ہوئی، ڈرامے میں پنجابی انداز نبھانا ضروری تھا۔’باغی‘ کے علاوہ نمرا خان اس وقت ’الف‘ اور ’انسان‘ نامی ڈراموں میں کام کررہی ہیں۔ان کا قندیل بلوچ کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ’ہر کوئی قندیل بلوچ کے بارے میں جانتا ہے، لوگ انہیں مزید جانتا چاہتے ہیں، وہ کون تھیں اور انہیں کیوں مارا گیا‘۔باغی‘ کی ریلیز تاریخ کا تو اب تک اعلان نہیں کیا گیا تاہم نمرا خان کے مطابق یہ جلد نشر کیا جائے گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s