بارش کی وبائی بیماریوں کا علاج یہ پھل ہیں

آج کل ملک بھر میں مون سون کی بارشیں جاری ہیں، کہیں بوندا باندی تو کہیں رم جھم اور کہیں تو بارش سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ بارش کے موسم میں کئی بیماریوں کے وائرس پھیل جاتے ہیں، جو کئی دن تک جاری رہتے ہیں، اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا گھر اس وائرس میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ بارش کے موسم میں زیادہ تر بچے جلد ہی بیمار ہوجاتے ہیں، کیوں کہ ان کا مدافعتی نظام قدرے کمزور ہوتا ہے۔ بارش کے بعد زیادہ تر دیکھا گیا ہے کہ بچوں کو قے اور موشن ہوجاتے ہیں، جو وائرس کی صورت اختیار کرکے دیگر اہل خانہ کو بھی جکڑ لیتے ہیں۔ تاہم ماہرین صحت کے مطابق اگر بارش کے دوران وٹامن سی سے بھرپور پھل کھائیں جائیں تو کئی بیماریوں اور وائرسز سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
اکانامکس ٹائمز میں شائع رپوٹ کے مطابق انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلورو کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ وٹامن سی سے بھرپور پھل نہ صرف انسانی ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں، بلکہ ان میں آلودگی سے پیدا ہونے والے وائرسز اور بیکٹریاز کو بھی ختم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ بارشوں کے دوران بیمار ہونے والے زیادہ تر افراد نزلہ زکام، جلد اور چہرے پر زخم جیسے نشانات سمیت موشن اور قے جیسی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں، جنہیں وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے افراد اگر بارش کے سیزن میں یومیہ کم سے کم 500 ملی گرام وٹامن سی استعمال کریں تو وائرسز اور بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی ماہرین نے تجویز دی کہ بارش کے موسم میں کسی بھی انفیکشن میں مبتلا ہونے والے شخص کو ایک ہزار ملی گرام سے زائد وٹامن سی استعمال نہیں کرنا چاہیے، ورنہ سائیڈ افیکٹ ہوسکتے ہیں۔
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنس کے مطابق مون سون کی بارش کے دوران پورے خطے میں پیدا ہونے والے انفیکشنز, وائرسز میں تبدیل ہوکر زیادہ افراد کو مبتلا کرتے ہیں، اس لیے وٹامن سی سے بھرپور پھل استعمال کرنے چاہیے۔ ماہرین نے کسی مخصوص پھل کی تجویز نہیں دی، صرف یہ بتایا ہے کہ وٹامن سی سے بھرپور پھل بارش سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔وٹامن سی سے بھرپور پھل یہ ہیں۔ کیلا،گاجر، آڑو، پائن ایپل،،سنترہ، لیموں،چیریز، اسٹرابیری،گرے فروٹ، کیوی اور آم وغیرہ

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s