رنبیر کی والدہ بیٹے کے بجائے پاکستانی اداکار فواد خان کی سحرانگیز شخصیت کی دیوانی

ممبئی(ویب ڈیسک )بالی وڈ فلم انڈسڑی کے نامور اداکار رنبیر کپور نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ نیتو کپور ان کے بجائے پاکستانی اداکار فواد خان کی دیوانی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بہترین اداکاری اورپرکشش شخصیت کے باعث پاکستان سمیت بھارت میں دھوم مچانے والے اداکار فواد خان کے دیوانے پوری دنیامیں موجود ہیں ۔

pl457

رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ فواد خان کے دنیا میں بہت سے مداح ہوں گے جو ان سے محبت بھی کرتے ہوں گے لیکن ان کی سب سے بڑی مداح کو میں جانتا ہوں وہ میرے گھرمیں رہتی ہیں اور فواد خان کی اداکاری اور ان کی خوبصورتی کی دیوانی ہیں وہ کوئی اور نہیں میری والدہ نیتوکپورہیں۔اس حوالے سے بھارتی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ اپنی پہلی فلم ، خوبصورت، سے پوری بھارتی فلم انڈسٹری پر چھاجانے والے پاکستانی اداکار فواد خان کا جادو بالی ووڈ کے بڑے بڑے اسٹارزپربھی چل چکا ہے، ان کے سحر میں پوری انڈسٹری گرفتارہوچکی ہے اوران ہی میں سے ایک کپور خاندان ہے جوان کا دیوانہ ہے۔رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور نے فواد خان کی بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ فواد خان سے بے حد متاثر ہیں، فلم اے دل ہے مشکل میں انہوں نے مختصر لیکن جاندار کردار اداکیا تھا تاہم مجھے اس بات کا ہمیشہ افسوس رہے گا کہ کچھ سیاسی رنجشوں کی وجہ سے فواد خان ہمارے ساتھ فلم کی تشہیرمیں حصہ نہیں لے سکے تھے لیکن مجھے امید ہے وہ بہت جلد بھارت آئیں گے اورہم پھر ایک ساتھ کسی فلم میں کام کریں گے۔انہوں نے فواد خان کیلئے اپنی والدہ کی دیوانگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میری ماں فواد خان کی سحرانگیز شخصیت سے بہت متاثر ہیں اور انہیں بے حد پسند کرتی ہیں اگر یہ کہا جائے کہ وہ فواد خان کی سب سے بڑی مداح ہیں تو غلط نہ ہوگا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s