صحافی کا قتل: پی ٹی آئی کی خاتون رہنماء گرفتار، اعتراف جُرم بھی کر لیا

ہری پور(نیوز ڈیسک) گذشتہ ماہ ہری پور میں مقامی صحافی بخشیش علی کے قتل کیس میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کی خاتون کونسلر حنا اختر اور حنیف اختر کوگرفتار کرکے جوڈیشنل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیاگیا ابتدائی سماعت کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس اینٹی ٹیرازم کورٹ کو بھجوادیاجہاں پر دونوں ملزموں کو اینٹی ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کی تین دن میں تحویل دے دیا گیا ہے ۔

ops

نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی خاتون کونسلر حنا اختر کے صحافی بخشیش الہی کے ساتھ کوئی ذاتی اختلافات تھے۔ جس کی وجہ سے خاتون کونسلر نے حنیف اختر جو کہ ایک اور اردو اخبار کے بیورو چیف ہیں کے ساتھ مل کر بخشش الہی کے قتل کامنصوبہ بنایا،جس کے لئے حنا اختر نے اپنے ساتھی کو5 لاکھ دینے کی آفر کی۔ ڈیل کے مطابق حنا اختر نے قاتل کو 1 لاکھ روپے قتل سے پہلے دیئے گئے جبکہ باقی رقم قتل کرنے کے بعد دی جانی تھی۔واضح رہے کہ صحافی بخشیش الہی کو پچھلے مہینے آفس جاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار وں نے قتل کردیاتھا،مقامی پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قتل کی تحقیقات کا آغاز کیا۔ تحقیقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی خاتون کونسلر اور مقامی اخبار کے بیورو چیف کو اس قتل میں ملوث پایا گیا جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا جہاں انہوں نے قتل کا جرم قبول کیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s