فلم’’ مبارکاں‘‘میں آتھیا شیٹھی انیل کپور کے ساتھ جلوگرہوں گی

ممبئی.  نوے کی دہائی کے مقبول بالی ووڈ ایکشن ہیرو سنیل شیٹھی کی بیٹی آتھیا شیٹھی نے اسٹار کی بیٹی ہونے کے سب سے بڑے نقصان سے پردہ اٹھا دیا۔اپنے انٹرویو میں آتھیا شیٹھی نے کہا کہ ایک سپر اسٹار کی اولاد ہونے کے جہاں کئی فائدے ہیں وہیں اس کے چند نقصانات بھی ہیں جن کا سامنا ان لوگوں کو کرنا پڑتا ہے، جن کے والدین بالی ووڈ سے وابستہ ہیں۔

 

 

ui124

آتھیا شیٹھی نے کہا کہ بالی ووڈ اسٹار کی بیٹی ہونے کا سب سے بڑا نقصان تو یہ ہے کہ انہیں اقرباء پروری کے طعنے سننے پڑتے ہیں۔ گزشتہ دنوں رنبیر کپور نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ اقرباء پروری کی پراڈکٹ ہیں۔آتھیا نے کہا کہ میرے والد نے بالی ووڈ میں جو نام کمایا اس کی وجہ سے انڈسٹری کے لوگ کافی محبت اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں، لوگ میری پہلی فلم کا انتظار کر رہے تھے لیکن ساتھ ساتھ کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو تنقید کے نشتر برسانا نہیں بھولتے اور اقرباء پروری کے طعنے دیتے ہیں۔

651k.jpg

انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جن کے والد بالی ووڈ میں پہلے سے کام کر رہے ہیں ان کے بچوں کی بالی ووڈ میں انٹری میں آسانی ضرور ہوتی ہے تاہم پہلی فلم کے بعد انہیں اپنی محنت اور کام سے ہی جگہ بنانی پڑتی ہے کیوں کہ بالی ووڈ میں مقابلہ بہت سخت ہے اور شائقین کی پسندیدگی کے بغیر یہاں کیریئر آگے نہیں بڑھ سکتا۔یاد رہے کہ آتھیا شیٹی نے 2015 میں سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’ہیرو‘‘ سے فلم نگری میں قدم رکھے تھے جبکہ ان کے مدمقابل ہیرو کا کردار بالی ووڈ اداکار آدیتیا پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی نے کیا تھا۔

olp.jpg

اب آتھیا شیٹھی کی نئی فلم مبارکاں ریلیز ہونے والی ہے جس میں وہ ارجن کپور اور انیل کپور کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔بالی ووڈ میں ان دنوں اقرباء پروری اور پسند نا پسند کی بنیاد پر کام دیئے جانے پر خوب تنقید کی جا رہی ہے جبکہ بالی ووڈ کے زیادہ تر اداکار ایسے ہیں جن کے والد، والدہ یا خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد پہلے ہی بالی ووڈ سے وابستہ ہیں۔

olk74

ان میں عالیہ بھٹ، ورون دھون، ارجن کپور، سونم کپور، رنبیر کپور، آتھیا شیٹھی، سورج پنچولی، ٹائیگر شیروف، کرینہ کپور، ابھیشیک بچن، تشار کپور، فرحان اختر، ریتک روشن و دیگر شامل ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s