مِیراجو دل چاہے، کہتی رہیں ان کی باتوں کو کوئی سنجیدہ نہیں لیتا، ماہرہ خان

اسلام آباد (نیٹ نیوز)پاکستانی و بھارتی فلموں اور ڈراموں کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اداکارہ میرا ساری زندگی میرے خلاف بیان بازی کرتی رہے تو بھی میں ان کی غلط باتوں کا جواب ہرگز نہیں دوں گی کیونکہ وہ میری سینئر ہیں۔

ujholk.jpg

انہوں نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیے بہت کام کیا ہے، یہ الگ بات ہے کہ لوگ ان کی باتوں پر ہنسنا شروع کر دیتے ہیں اور کوئی ان کے کام کو سنجیدہ نہیں لیتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ سے خصوصی ملاقات میں بات چیتکرتے ہوئے کیا۔ماہرہ خان نے مزید کہا کہ میں نے چند برس قبل صابن کے ایک اشتہار میں میرا، ریما اور حمائمہ ملک کے ساتھ کام کیا تھا، اس کے بعد نہ جانے کیوں میرا میری دشمن بن گئی جبکہ میں نے کبھی بھی ان سے غلط بات نہیں کی اور میرے پاس ان باتوں کے لیے وقت بھی نہیں ہے کیونکہ میں دن رات فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔ وہ میرا جی ہیں، ان کا جو دل چاہے، وہ کہتی رہیں۔ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے بتایا کہ میں شعیب منصور کی فلم ’ورنہ ‘اور’ بلال لاشاری‘ کی فلم ’مولاجٹ ‘میں لیڈنگ رول ادا کر رہی ہوں اور بہت جلد میرے مداح مجھے ایک بار پھر شہریار منور کے ساتھ نئی فلم’ سات دِن‘اور ’محبت اِن‘ میں اسکرین پر دیکھیں گے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s