یہ لڑکی مردوں کی طرح روزانہ شیو کیوں کرتی ہے ؟

سڈنی (ویب ڈیسک )آسٹریلیا کی ایک بیوٹی بلاگر شلو موریلو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ روزانہ اپنے چہرے کو بلیڈ سے شیو کرتی ہیں۔ اس سے قبل دبئی کی ایک اور بلاگر ھوڈا کٹن نے بھی اپنے لاکھوں مداحوں کو یہ بتا کر حیران کر دیا تھا کہ وہ میک اپ سے قبل شیو کرتی ہیں تا کہ اپنی سکن کو نرم و نازک بنا سکیں۔ ان کے انکشاف کے بعد بہت سی بیوٹی بلاگرز نے ہمت باندھ کر اپنی اسی حرکت کا پردہ اپنے مداحوں کے سامنے چاک کیا جن میں آسٹریلیا کی بیوٹی بلاگر شلو موریلو بھی ہیں جو یو ٹیوب پر بہت شہرت کی حامل ہیں۔بلاگر نے بتایا کہ ان کا یہ فیملی پرابلم ہے کہ ان کے خاندان کے ہر فرد کے جسم پہ آڑو کے پھل پر پائی جانے کی طرح کے بال نکل آتے ہیں جنہیں وہ بلیڈ سے صاف کرتی ہیں۔ اس کے بغیر وہ اپنا میک اپ کرنے میں بہت مشکل کا سامنا کرنے سے گھبراتی ہیں۔ بیوٹی بلاگر نے اپنے 1۔7 ملین سب سکرائبرز کے ساتھ ایک ویڈیو شئر کی جس میں وہ ان کو بیوٹی ٹپس دیتی دکھائی دیتی ہیں۔ ویڈیو میں انہوں نے شیو کا عمل بھی صاف دکھایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شیو کے بغیر میری سکن اس طرح نرم نہیں ہوتی جس طرح میں اسے بنانا چاہتی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ کبھی کبھار وہ ریگولر ریزر اور کبھی چھوٹا ریزر اس مقصد کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ اور ایسا ان کے خاندان کا ہر فرد کرنے پر مجبور ہے جس کی وجہ ان کے جسم پر اگنے والے بال ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چہرے کا شیو کوئی ڈرنے والی بات نہیں ہے۔ ایسا کرنے سے بالوں میں اضافہ یا رنگ کا گہرا پن نہیں آتا۔ان دو بیوٹی بلاگرز کے علاوہ کارلی بائبل نے بھی اپنی یو ٹیوب ویڈیو میں ایسا ہی انکشاف کیا تھا اور اس ویڈیو کو تین ملین سے زیادہ لوگوں نے دیکھا تھا۔ آسٹریلین بیوٹی بلاگر نے یہ بھی بتایا کہ شیو کرنے سے نہ صرف میک اپ میں آسانی ہوتی ہے بلکہ بڑھتی عمر کے اثرات بھی غائب ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو بہت پسند کرتی ہیں اور کبھی بھی شیو کرنے کے عمل کو چھوڑنا نہیں چاہتیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف آسان بلکہ بہت ضروری عمل ہے اور اس کے لیے وہ اپنا ریزر ہر وقت ساتھ رکھتی ہیں۔ –

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s