سجل علی دپیکا اورکترینہ کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں،بهارتی میڈیا

ممبئی. خوبصورت آنکھوں اور دلکش چہرے والی نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کیلئے خطرہ بن گئیں۔اپنی پہلی ہی بالی ووڈ فلم ’’مام‘‘ کے ذریعے بھارتی فلم انڈسٹری پر دھاک جمانے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی کا موازنہ بھارتی میڈیا نے بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ سجل بالی ووڈ اداکاراؤں کیلئے مستقبل میں خطرہ بن سکتی ہیں۔

kl74.jpg

بھارتی میڈیا کے مطابق سجل علی نے حال ہی میں ریلیز ہوئی اپنی پہلی بالی ووڈ فلم ’’مام‘‘ میں اتنی شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے کہ پوری بھارتی انڈسٹری ان کی دیوانی ہوگئی ہے جبکہ ان کی خوبصورتی اور اسٹائل کی بھی بے حد تعریف کی جارہی ہے۔

ol78.jpg

فلم میں سجل علی نے مظلوم لڑکی کا کردار اس خوبصورتی سے نبھایا ہے کہ دیکھنے والوں کو حقیقت کا گمان ہوتا ہے جبکہ شائقین بھی سجل کی اداکاری کو داد دیئے بغیر نہیں رہ سکے۔ بہترین اداکاری اور معصوم حسن کے باعث بھارتی میڈیا نے سجل علی کو دپیکا اور کترینہ کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں سجل بھارتی اداکاراؤں کی جگہ لے سکتی ہیں۔فلم ’’مام‘‘ کی کہانی نوعمر لڑکی کے ساتھ زیادتی اور اپنی بیٹی پر ہونے والے ظلم کا بدلہ لینے کیلئے ایک ماں کی کوششوں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں سری دیوی محبت کرنے والی ماں اور سجل علی نے ان کی بیٹی کا کردار نبھایا ہے۔ گو کہ فلم کی کہانی ظلم اور بدلے جیسے روایتی موضوع کے گرد گھومتی ہے لیکن سری دیوی، سجل علی اورعدنان صدیقی کی مضبوط اور شاندار اداکاری نے لوگوں کواپنا گرویدہ کرلیا۔واضح رہے کہ سجل پاکستان شوبزانڈسٹری کا جانا پہچانا نام ہیں۔ وہ کئی کامیاب ڈراموں اورپاکستانی فلم ’’زندگی کتنی حسین ہے‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ فلم ’’مام‘‘ میں کام کے حوالے سے سجل علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ بھارت جاکر کام کریں گی، یہ ان کیلئے ایک خواب جیسا ہے۔ انہوں نے بھارت میں مزید کام کرنے کے حوالے سے کہا کہ مستقبل میں اگرمزید کام کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور کریں گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s