سیف کی بیٹی سارہ علی خان کی بالی ووڈ میں انٹری، کرینہ کا بیان بھی سامنے آگیا

 ممبئی: بالی ووڈ کے نواب کہلانے والے اداکار سیف علی خان اور ان کی سابقہ اہلیہ امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان کے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کی خبریں ان دنوں گرم ہیں۔

512.jpg

سیف علی خان اپنی بیٹی کی بالی ووڈ میں انٹری کے حوالے سے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں جب کہ امریتا سنگھ اپنی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی بالی ووڈ فلم کے حوالے سے خاصی پرجوش ہیں تاہم اب اس سلسلے میں سیف علی خان کی موجودہ بیوی کرینہ کپور کا بیان بھی منظر عام پر آگیا ہے۔

lkn45.jpg

کرینہ کپور اور 23 سالہ سارہ علی خان کے درمیان کافی ہم آہنگی ہے اور اکثر ان دونوں کو ساتھ بھی دیکھا گیا ہے۔ اب سارہ علی خان کے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے حوالے سے کرینہ کپور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہیں سارہ کی قابلیت پر پورا بھروسہ ہے۔ کرینہ نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بالی ووڈ میں سارہ کا مستقبل روشن ہوگا کیوں کہ وہ انتہائی باصلاحیت لڑکی ہے اور اداکاری اس کے خون میں شامل ہے۔
mn12.JPG

کرینہ کپور نے یہ بھی کہا کہ سارہ انتہائی خوبرو اور متاثر کن شخصیت کی حامل ہے اور یقین ہے کہ وہ اپنی خوبصورتی اور قابلیت سے بالی ووڈ کو ہلا کر رکھ دے گی۔ خیال رہے کہ بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سارہ علی خان ڈائریکٹر ابھیشیک کپور کی فلم ’’کیدرناتھ‘‘ سے بھارتی فلم نگری میں قدم رکھنے جا رہی ہیں، اس فلم کی شریک پروڈیوسر ایکتا کپور ہیں جبکہ سارہ علی خان کے مدمقابل ششانتھ سنگھ راجپوت کو کاسٹ کیا جائے گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s