شاندار ٹریلر کے بعد ‘پنجاب نہیں جاؤں گی’ کا خوبصورت گانا

پاکستانی اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ مہوش حیات کو مداح ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنا کافی پسند کرتے ہیں، ان کی آن سکرین جوڑی کسی بھی ڈرامے یا فلم کو ہٹ کروا سکتی۔

یہ دونوں اداکار بہت جلد ایک ساتھ فلم ‘پنجاب نہیں جاؤں گی’ میں کام کرتے نظر آئیں گے، جس کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا تھا اور اسے شائقین نے خاصہ پسند بھی کیا۔

اور اب فلم کا ایک نیا گانا ‘تیرے نال’ ریلیز کردیا گیا ہے، جس میں صرف ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی کیمسٹری ہی پسند نہیں کی جارہی بلکہ گلوکار شفقت امانت علی نے بھی شاندار گلوکاری سے گانے کو مزید خوبصورت بنادیا ہے۔

اس گانے میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی رومانوی کہانی کو پیش کیا گیا، اس کے علاوہ گانے کی موسیقی اور بول بھی کافی متاثر کُن رہے۔

فلم ‘پنجاب نہیں جاؤں گی’ رواں سال عید الضحیٰ پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s