عالیہ بھٹ کے لیے بہترین اداکارہ اور سٹائل آئیکون کے ایوارڈز

امریکہ میں منعقدہ 18 ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ‍ (آئیفا) میں فلم ’اڑتا پنجاب‘ کی دھوم رہی۔ اس کے لیے شاہد کپور کو بہترین اداکار جبکہ عالیہ بھٹ کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بہترین فلم کا ایوارڈ فلم ‘نیرجا’ کو ملا ہے جس میں اداکارہ سونم کپور نے یادگار کرادار ادا کیا ہے۔ بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ انیرودھ رائے چودھری کے حصے میں فلم ‘پنک’ کے لیے آیا۔

kol.jpg

امریکہ میں نیوجرسی کے ایسٹ ردرفورڈ کے میٹ لائف سٹیڈیم میں ائیفا ایوارڈز کی تقریبات جاری ہیں جس میں بالی وڈ کے ستاروں نے اپنے پرفارمنسز سے لوگوں کو خوب محظوظ کیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ ایوارڈ تقریبات انڈیا کے معروف موسیقار اے آر رحمان کے بالی وڈ میں 25 پورا ہونے کے لیے مخصوص اہیمیت کا حامل رہا ہے اور اس موقعے پر ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔

شاہد کپور اور قطرینہ کیف
شاہد کپور کو بہترین اداکار کا ایوارڈ قطرینہ کیف نے دیا اس سے قبل انھوں نے کالے چشمے کے ساتھ پرفارم بھی کیا تھا

چار روزہ ان تقریبات میں بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے ساتھ ساتھ عالیہ بھٹ کو سٹائل آئیکون ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

انوپم کھیر کو انڈین کرکٹر ایم ایس دھونی پر مبنی فلم کے لیے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گيا جبکہ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ فلم ‘نیرجا’ کے لیے شبانہ اعظمی کو ملا۔

ڈش پٹنی
بہترین ڈبیو کا ایوارڈ ڈش پٹنی کو فلم ایم ایس دھونی: دا انٹولڈ سٹوری کے لیے دیا گیا

اداکار ورون دھون کو مزاحیہ کردار کے لیے ایوارڈ ملا ہے۔

تلسی کمار کو فلم ‘ایئرلفٹ’ کے لیے بہترین پلے بیک گلوکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

‘اے دل ہے مشکل’ کو بہترین میوزک ڈائرکشن کا ایوارڈ ملا ہے جبکہ اسی فلم کے لیے بہترین مرد گلوکار کا ایوارڈ امت مشرا کو ملا ہے اور بہترین نغمہ نگار کا ایوارڈ امیتابھ بھٹاچاریہ کو اسی فلم کے گیت ‘چھنا میرے یا’ کو ملا ہے۔

لارہ دتہ اور سوناکشی سنہا
اداکارہ لارہ دتہ اور سوناکشی سنہا بھی سبز قالین پر نظر آئيں

بہترین نوآموز اداکار کا ایوارڈ دلجیت دوسانجھ کو فلم ‘اڑتا پنجاب’ کے لیے دیا گیا ہے جبکہ نو آموز اداکارہ کا ایوارڈ ڈش پٹنی کو ‘ایم ایس دھونی: دا انٹولڈ سٹوری’ کے لیے دیا گیا ہے۔

آئیفا وومن آف دا ايئر کا ایوارڈ تاپسی پنوں کو اداکارہ پریٹی زنٹا نے دیا۔ انھیں یہ ایوارڈ پنک میں اداکاری کے لیے دیا گیا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s