بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ودیا بالن کا اپنی ناکام فلموں کے حوالے سے کہنا ہے کہ جب بھی ان کی کوئی فلم ناکام ہوتی ہے تو وہ بہت روتی ہیں۔فلم کہانی، عشقیہ، پری نیتا اور ڈرٹی پکچر جیسی فلموں سے بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکارہ ودیا بالن کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں،
گزشتہ کچھ عرصہ قبل ریلیز ہوئی فلم بیگم جان سے ودیا کو بہت امیدیں وابستہ تھیں لیکن یہ فلم باکس آفس پرکامیابی حاصل نہ کرسکی اور ناکامی کا شکارہوگئی، بیگم جان کی ریلیزسے قبل فلمی پنڈتوں کا کہنا تھا کہ یہ فلم ودیا کے ڈوبتے ہوئے کیرئیرکو بچانے میں اہم کردار اداکرے گی لیکن ہوا اس کے برعکس بیگم جان نہ صرف ناکامی کا شکار ہوئی بلکہ فلم کو مداحوں کی جانب سے اچھا ردعمل بھی موصول نہیں ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ودیا بالن نیایک انٹرویو کے دوران فلموں کی ناکامی پرمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب آپ پوری محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں تو اچھے نتائج کی امید کرتے ہیں تاہم اگر فلم ناکام ہوجائے توبہت دکھ ہوتا ہے، جب میری فلمیں باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کرتیں تو میں مایوس ہوجاتی ہوں اورمجھے بہت رونا آتا ہے لیکن یہ کیفیت چند دن کے بعد خود ہی ختم ہوجاتی ہے اوراس کے بعد میں اپنی پرانی ڈگر پر واپس آجاتی ہوں۔