اداکارہ ارمینہ خان نے منگنی کرلی

 پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے منگنی کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا، جس کا اعلان اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔

lll.jpg

ارمینہ خان نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں کیوبا کے ایک جزیرے پر برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست کے ساتھ موجود ہیں۔ اس تصویر پر اداکارہ نے لکھا ‘اور وہ اپنے گھنٹوں پر بیٹھ گیا، میں نے ہاں کہہ دیا’۔ ارمینہ خان کے ساتھ اس تصویر میں موجود ان کے دوست کے بارے میں اب تک اداکارہ نے کچھ خاص نہیں بتایا، تاہم اس تصویر کے بعد اداکارہ نے اپنی ایک سیلفی بھی شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے منگیتر کے بارے میں تمام تفصیلات خود بتائیں گی، اور انٹرنیٹ پر موجود ہر نیوز پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔

kkkk.jpg

ارمینہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘کوئی چیز یا کوئی بھی شخص مجھے نیچے نہیں کرسکتا، میں اپنے منگیتر کا نام اور تمام تفصیلات خود بتاؤں گی، اتنے پیار کے لیے آپ سب کا شکریہ’۔ گزشتہ ماہ اداکارہ نے اپنے منگیتر کے ساتھ ایک اور تصویر شیئر کی تھی جب وہ لندن میں اپنی فلم ’یلغار‘ کے پریمیئر پر موجود تھیں۔ اس تصویر پر ارمینہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ بہت جلد ایک اعلان کرنے والی ہیں، اور یقیناً وہ اپنی منگنی کی جانب ہی اشارہ کررہی تھیں۔ امید ہے مداح ارمینہ خان کی منگنی کی خبر سُن کر کافی خوش ہوئے ہوں گے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s