اسرائیلی شہری نے مسلمان شخص سے دوستی پر اپنی نوعمر بیٹی کوغیرت کے نام پر قتل کردیا

راملہ(آئی این پی )اسرائیلی شہری نے مسلمان شخص سے تعلقات پر اپنی نوعمر بیٹی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا جبکہ ملزم پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق اسرائیلی شہر راملہ سے تعلق رکھنے والے مسیحی سمی کارا کو اپنی 17 سالہ بیٹی ہینرییٹ کے ایک مسلمان شخص کے ساتھ تعلق پر اعتراض تھا جبکہ ہینرییٹ نے اپنے مسلمان دوست کی وجہ سے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ہینرییٹ نے اپنے ایک رشتہ دار کو اپنے اسلام قبول کرنے کے ارادے کے بارے میں بتایا، جنہوں نے اس کے والد کو فون کرکے سب بتادیا، جس کے بعد ہینرییٹ کے والد نے اس کے قتل کا فیصلہ کیا۔ہینرییٹ کی والدہ الیہام نے پولیس کو بتایا کہ ان کے شوہر اپنی بیٹی کے رویئے سے پریشان تھے اور اسے خاندان کی عزت کے خلاف سمجھتے تھے۔رپورٹ کے مطابق ہینرییٹ کے خاندان نے مذکورہ مسلمان شخص سے ان کا تعلق ختم کرنے کی کوشش کی جبکہ ان پر تشدد بھی کیا گیا لیکن اس نے گھر چھوڑ دیا، تاہم گھر چھوڑنے کے بعد ہینرییٹ نے کئی جگہوں پر پناہ لینے کی کوشش کی، حتیٰ کہ اپنے ایک دوست کی والدہ کے گھر بھی قیام کیا لیکن گھر والوں کی دھمکیوں کی وجہ سے وہ وہاں سے بھی جانے پر مجبور ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق قتل سے ایک ہفتہ قبل ہینرییٹ نے اپنی والدہ کے خلاف مقدمہ درج کروایا، جبکہ اس سے قبل ایک مرتبہ والد کی جانب سے تشدد اور دھمکیاں دیئے جانے پر بھی انہوں نے پولیس کو بلوایا تھا۔ہینرییٹ کی لاش اپنے والدین کے گھر میں کچن میں پائی گئی تھی، مقتولہ کی گردن پر چاقو کے نشانات تھے۔دوسری جانب اس حوالے سے بھی رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ ہینرییٹ کا والد سمی کارا مجرمانہ ریکارڈ رکھتا ہے جبکہ آخری مرتبہ 2004 میں اس پر منشیات رکھنے اورسمگلنگ سمیت دیگر الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s