فلم ”جگاجاسوس‘‘ میں کردار اداکرنے والی بھارتی اداکارہ بدیشا بیزبارواہ نے خودکشی کرلی

ممبئی: حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’’جگاجاسوس‘‘ میں مختصرکردار اداکرنے والی اداکارہ بدیشا بیزبارواہ نے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی ۔

hjg.jpg

بھارتی میڈیا کے مطابق 27 سالہ بھارتی اداکارہ بدیشا گزشتہ روز گڑ گاؤں میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے اپنے دوپٹے سے گلے میں پھندا لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ اور گلوکارہ بدیشا حال ہی میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے ساتھ فلم ’’جگاجاسوس‘‘ میں نظر آئی تھیں ، فلم میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا تھا،جبکہ وہ اداکاری کے علاوہ مختلف پروگرامز اورریڈیو میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔

jkh.jpg

بدیشا کے والد نے اپنی بیٹی کے شوہر نشیت جھا پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بیٹی نے خودکشی نہیں کی بلکہ اس کے شوہر نے اسے یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا ہے، انہوں نے اپنی بیٹی کے گھریلو حالات کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی اور داماد کے درمیان تعلقات اچھے نہیں تھے اور ان کے درمیان اکثر گھریلو ناچاقی رہتی تھی جس کی وجہ سے ان کی بیٹی اپنے شوہر سے علیحدگی کی خواہشمند تھی لیکن حالات اتنے خراب ہوگئے تھے کہ میری بیٹی نے تنگ آکر خودکشی کی ہے۔

kdsf.jpg

ان کے والد نے مزید کہاکہ وہ اپنی بیٹی کو فون کررہے تھے لیکن وہ فون نہیں اٹھارہی تھی جس کی وجہ سے انہیں تشویش ہوئی اور انہوں نے پولیس کو اطلاع کی پولیس بدیشا کی گھر پہنچی تو دروازہ اندر سے بند تھا جس کی وجہ سے پولیس کو دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوناپڑا پولیس جیسے ہی بدیشا کے گھر میں داخل ہوئی تو دیکھا کہ  بدیشا کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی،

kil.jpg

پولیس ڈپٹی کمشنر مسٹر شاہران کا کہنا ہے کہ لاش کے پاس سے کوئی تحریر نہیں ملی ،بدیشا کے والد کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے پیش نظر پولیس نے بدیشا کے شوہر کوگرفتار کرلیاہےجس سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اداکاراؤں کا خودکشی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے گزشتہ ماہ بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ کرتیکا چوہدری کی لاش بھی ان کے گھر سے بر آمد ہوئی تھی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s