فلم’’مام‘ ‘کی بھارت میں مقبولیت میرے لئے اعزاز ہے‘ سجل علی

ابھی طفل مکتب ہوں ، اپنے کام سے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں۔ فنکارہ ہونے کے ناطے ثقافتی سفیر کے طور پر بھارتی فلموں میں کام کیا۔

کراچی پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے ذریعے بالی ووڈ میں تہلکہ مچانے والی اداکارہ سجل علی نے کہا کہ فنکارانہ صلاحیتیں ہی کسی بھی فنکار کو چھوٹا بڑا بنا دیتی ہیں، میری خوش نصیبی ہے کہ پہلی بھارتی فلم ہی لیجنڈ ہدایتکار بونی کپور اور لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کیساتھ کرنے کا موقعہ ملا۔ ان شخصیات نے جس طرح میری حوصلہ افزائی کی اس کو الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہوں۔

 

gggggg

فلم مام کی بھارت بھر میں مقبولیت میرے لئے اعزاز ہے۔ شائقین میرا مقابلہ اگر بھارتی فنکاروں سے کر رہے ہیں تو یہ ان کی مہربانی ہے، ان کا مزید کہنا تھا مام میں میری متاثر کن پرفارمنس میں عدنان صدیقی، سری دیوی اور نوازالدین سمیت پوری ٹیم کا بڑا ہاتھ ہے۔ میں ایک چھوٹی سی اداکارہ ہوں ، صف اول کی بھارتی فنکاراؤں کے مستقبل کیلئے مجھے خطرہ قرار دینا بھارتی میڈیا کا بڑا پن ہے، ابھی طفیل مکتب ہوں ، اپنے کام سے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں۔ فنکارہ ہونے کے ناطے ثقافتی سفیر کے طور پر بھارتی فلموں میں کام کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات بالخصوص ثقافتی تعلقات کے ذریعے فنکار اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا بھارتی فلم انڈسٹری دنیا بھر کے ٹیلنٹ کو متعارف کراتی ہے مجھ سے قبل کئی سینئر فنکاروں نے بھی اس انڈسٹری میں جاکر اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔ ماہرہ خان، صبا قمر، ماورا حسین ، فواد خان، علی ظفر، عدنان صدیقی ، حمائمہ ملک و دیگر موجودہ دور میں بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی فنی صلاحیتوں کی بنا پر رنگ دکھا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارتی فلموں کیساتھ ساتھ پاکستانی فلموں میں کام کی آفرز بھی ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s