فلم ’چین آئے نہ‘ کی ریلیز کی تاریخ تبدیل،11اگست کو ریلیز ہوگی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ہدایت کار سید نورنے فلم ’چین آئے نہ‘ کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھا کر 11 اگست کردی ۔ سید نور کا کہنا تھا کہ فلم کی ریلیز تاریخ اب تبدیل کرکے 11 اگست کردی گئی، اس دوران 14 اگست کی وجہ سے لوگوں کو لمبی چھٹی ملے گی، اس لیے فلم کی ریلیز کے لیے یہ بہتر وقت ہے‘۔فلم میں اداکار شہروز سبزواری اور سارش خان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے، یہ فلم اس سے قبل 21جولائی کو پیش کی جانی تھی۔
، تاہم اب ہدایت کار نے اپنا ارادہ تبدیل کرلیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ فلم کی ریلیز ملتوی کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کیوں کہ وہ خود ملک میں موجود نہیں تھے اور اس وجہ سے فلم کی پروموشن ٹھیک انداز میں نہیں کی جاسکتی۔سید نور کے مطابق ’میں نے تاریخ اس لیے بھی تبدیل کی کیوں کہ میں بیرون ملک فلم کی پروڈکشن کا کام مکمل کرکے حال ہی میں پاکستان واپس آیا ہوں، فلم کو صحیح انداز میں پروموٹ کرنے کا وقت نہیں ہے، اس کا بھی وقت نہیں کہ دیکھا جاسکے کہ سنیما میں فلم کے پوسٹرز موجود ہیں یا نہیں‘۔خیال رہے کہ فلم ’چین آئے نہ‘ کا ٹریلر گزشتہ ماہ ریلیز کیا گیا تھا جسے شائقین کا ملا جھلا ردعمل موصول ہوا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s