قندیل بلوچ کی زندگی پر بنایا جانے والا ڈرامہ سیریل ’باغی ‘کا پہلا ٹریلر جاری ،صبا قمر کی اداکاری نے دل چھو لیے

غیر ت کے نام پر قتل ہونے والی قندیل بلوچ کی زندگی پر مبنی ایک ڈرامہ سیریل بنایا جارہاہے جس کا نام ’باغی‘ہے تاہم اب اس کا پہلا ٹریلر بھی منظر عام پر آ گیاہے ،اس کا لوگ انتہائی بے چینی کے ساتھ انتظار کر رہے تھے تاہم اس میں انٹرنیٹ سینسیشن قندیل بلوچ کا کردار پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ صبا قمر ادا کر رہی ہیں ۔تاہم صبا قمر کی اداکاری نے پاکستانیوں کے دل کو چھو لیا ہے اس لیے پہلاٹریلر جاری ہوتے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ کی زندگی کے اہم واقعات کو اس ڈرامہ سیریل میں دکھایا جائے گا کہ کس طرح قندیل بلوچ جو کہ ایک چھوٹے سے گاﺅں سے تعلق رکھتی ہیں لیکن ا ن کے خواب بہت بڑے ہوتے ہیں اورخوابوں کے آگے گھر والے دیوار کا کردار اد ا کرتے ہیں تاہم وہ کسی طرح شہر پہنچ جاتی ہے اور ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیتی ہے ۔ڈرامہ سیریل میں نینا کاشف ،شازیہ خان ،علی کاظمی ،عثمان خالد بٹ ،خالد ملک ،سرمد کھوسٹ اور صبافیصل اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے ۔ڈرامہ سیریل امید کے مطابق 27جولائی سے باقاعدہ ٹی وی پر چلایا جائے گا ۔

باغی کا پہلا ٹریلر دیکھئے:

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s