کردارمیں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلیے بالوں کی قربانی دینے والی اداکارائیں

خواتین کو اپنے بالوں سے بہت لگاؤ ہوتا ہے، خواتین اپنے پاس موجود قیمتی جیولری اور بہترین لباس کی تو قربانی دے سکتی ہیں لیکن ان کیلئے بالوں کی قربانی دینا بہت کٹھن ہوتا ہے تاہم بالی ووڈ میں کئی ایسی اداکارائیں ہیں جنہوں نے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے بالوں کی قربانی دی۔

پریانکا چوپڑا

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے 2014 میں فلم ’’میری کوم‘‘ کیلئے اپنا سر منڈوایا تھا پریانکا نے اپنے عمل کی وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا انہوں نے کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق اپنے بال کٹوائے ہیں کیونکہ وہ اپنے کردار سے مکمل انصاف کرنا چاہتی تھیں۔

شبانہ اعظمی

بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکارہ شبانہ اعظمی نے 2005 میں ریلیز ہوئی فلم ’’واٹر‘‘ کیلئے اپنے بالوں کی قربانی دی تھی۔

نندیتا داس

نندیتا داس کا شمار بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکاراؤں میں ہوتا ہے وہ ہر کردار کو اتنی مہارت سے اداکرتی ہیں کہ دیکھنے والے حیرت زدہ رہ جاتے ہیں اور اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے وہ کسی بھی حد تک جاسکتی ہیں۔ 2005 میں نندیتا داس نے فلم ’’واٹر‘‘ کیلئے اپنے بال کٹوائے تھے۔

لیزا رائے

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ لیزا رائے نے بھی 2005 میں فلم ’’واٹر‘‘ کیلئے اپنے بالوں کی قبانی دی تھی، بعد ازاں 2009 میں کینسر تشخیص ہونے کے بعد بھی انہیں بالوں سے محروم ہونا پڑا تھا۔

انوشکا شرما

نامور اداکارہ انوشکا شرما نے گزشتہ برس ریلیز ہوئی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں کینسر کی مریضہ کا کردار نبھانے کیلئے بالوں سے محروم خاتون کا کردار نبھایا تھا تاہم اس کردار کیلئے انہوں نے اپنا سر نہیں منڈوایا تھا بلکہ بالوں سے محروم وِگ کا استعمال کیا تھا۔

شلپا شیٹی

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی بھی 2010 میں بھارت اور چین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’دی ڈیزائر السلام سفر آف اے وومن‘‘ میں ایک بدھ مت راہبہ کا کردار اداکیا تھا اور کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق انہوں نے اپنے بالوں کی قربانی دی تھی۔

تنوی اعظمی

اداکار رنویرسنگھ اور دپیکا پڈوکون کی 2015 میں ریلیز ہوئی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں اداکارہ تنوی اعظمی نے بیوہ خاتون رادھا بائی کا کردار نبھانے کیلئے اپنا سر منڈوایا تھا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s