سجل علی اور عمران عباس دونوں ہی کا شمار پاکستان کے دلکش اور بہترین اداکاروں میں کیا جاتا ہے اور اب یہ دونوں بہت جلد اسکرین پر ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔یہ اداکارسرمد کھوسٹ کی ہدایات میں بننے والے ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے جارہے ہیں، جس کا نام ‘نور العین’ ہوگا۔اس حوالے سے عمران عباس کا کہنا تھا کہ ‘یہ ایک خوبصورت رومانوی کہانی پر مبنی ڈرامہ ہے، جو دونوں کرداروں کے رشتے کو پیش کرے گا’۔نہوں نے کہا کہ ‘سجل علی بہترین اداکارہ ہیں اور مداح ہماری جوڑی کو سراہ رہے ہیں، سجل کی بولی وڈ فلم ‘موم’ صرف انڈیا میں ہی نہیں، ہر جگہ کافی پسند کی جارہی ہے، وہ پاکستان کی مثبت انداز میں نمائندگی کررہی ہیں اور میں ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُر جوش ہوں’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘جب میں نے اس ڈرامے کے خیال کو سُنا تو مجھے اندازہ ہوا کے پروڈکشن ٹیم نے بہت اچھی چیزیں پلان کررکھی ہیں، اس کا میوزک بہترین ہے اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہ اس سال کا سب سے بڑا ڈرامہ ہوگا، مجھے امید ہے میں اپنے مداحوں، دوست، خاندان اور ہر اُس شخص کو مایوس نہیں کروں گا جو مجھ سے پیار کرتا ہے’۔