لائیو پروگرام میں ’نشہ‘ پر اینکر کو کام سے روک دیا گیا

قاہر. ویب ڈیسک مصر کی میڈیا ریگولیرٹی کونسل نے ایک خاتون ٹی وی میزبان کو لائیو پروگرام میں علامتی انداز میں نشہ کرنے پر عارضی طور پر کام سے روک دیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق مصری ٹیلی ویڑن’ایل ٹی وی‘ سے براہ راست نشرکے جانے والے پروگرام ’المشاغبہ‘ کی میزبان شیما جمال کو ایک ہفتے کے لیے شو کی میزبانی سے روک دیا گیا ہے۔

jkgh.jpg

مصر میں ذرائع ابلاغ کے لیے ضابطہ اخلاق متعین کرنے کی ذمہ دار کونسل کے چیئرمین مکرم محمد احمد نے بتایا کہ شیمائ جمال نے علامتی انداز میں ہیروئن کے استعمال کا طریقہ بتاتے ہوئے میڈیا کے طے شدہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔

ikjl.jpg

خیال رہے کہ شیما جمال نامی ٹی وی میزبان نے حال ہی میں اپنے ایک شو میں کالر سے وعدہ کیا تھا کہ لائیو پروگرام میں نشہ کرنے کا طریقہ بتائے گی۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے فون کرنے والے شخص کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کیا ہے تاہم اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لائیو پروگرام میں اس نے کاغذ کی پڑیا میں سےجو پاؤڈر نکال کر سونگھا اور اسے کیک کے ٹکڑے پر ڈال کر کھایا تو ہیروئن نہیں بلکہ چینی تھی۔

hjgd.jpg

اس نے محض تمثیلی اور علامتی انداز میں ایسا کیا ہے۔شمیا جمال نے اپنے لائیو پروگرام میں نشے کے استعمال کا طریقہ بیان کرتے ہوئے کاغذ کی ایک پڑیا کھولی جس میں سے سفید رنگ کا سفوف اپنے ہاتھ پر ڈال کر نہ صرف اسے زبان سے چکھا بلکہ اسے سونگھا۔ بعد ازاں اس نے وہی سفوف کیک کے ایک ٹکڑے پر ڈال کر کھایا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s