معروف بھارتی فنکارہ شریاگھوشال نے توبہ کرلی

ممبئی(نیوزڈیسک)بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے بالی ووڈ فلم ‘اگنی پتھ’ کا مقبول گیت’چکنی چنبیلی’ جیسے گانوں سے دور رہنے کا اعلان کر دیا۔ برطانیوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق شریا گھوشال نے کہا کہ ’چکنی چنبیلی‘ ان کے لیے ایک میوزیکل تجربہ تھا جو پھوہڑپن کے آخری کنارے پر تھا۔ انھوں نے بتایا کہ اس نغمے کے دو مصرعوں پر انھیں اعتراض تھا

ghhh.jpg

اور فلم کے پروڈویسر کرن جوہر نے بھی ان سے اتفاق کیا تھا اور پھر اسے گانے سے خارج کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کی ایک حد اور معیار ہوتا ہے۔ چنبیلی کے بعد بھی مجھے اسی طرح کے کئی گانے ملے جن کے الفاظ سنتے ہی مجھے لگا کہ میں یہ نہیں گا پائوں گی اور اسی لیے میں نے بہت سے نغموں کو ٹھکرا دیا۔’ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ملک ابھی بھی ترقی کر رہا ہے اور خواتین سے منسلک بہت سے مسائل ہیں۔ عزت و احترام جیسے بنیادی حقوق بالکل نہ کے برابر ہیں۔

lkjh.jpg

میرے گائے ہوئے گیت 16 سال سے کم عمر کے چھوٹے بچے بھی سنتے ہیں، اگر ایسے گانوں کم میں نے آواز دی تو وہ بھی یہ نغمے گائیں گے۔ کہیں نہ کہیں یہ بچوں کے ذہن میں نقش ہو جائے گا۔ میں بطور فنکار ایک ذمہ داری محسوس کرتی ہوں لہذا ایسے گانوں سے دور رہتی ہوں۔‘یادر رہے کہ شریا گھوشال نے اپنے کیریئر میں صرف دو ایسے گانے گائے ہیں۔ ‘چکنی چنبیلی’ اور ’ڈرٹی پکچر‘ فلم کا گیت ‘ او لا لا او لا لا’، ان گانوں کو وہ مزاحیہ سمجھتی ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s