فلم ‘لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ‘ کی ریلیز خواتین کی جیت

ممبئی (ویب ڈیسک )چھ ماہ سے زائد عرصے تک بھارت کے سینٹرل بورڈ آف فلم سینسر (سی بی ایف سی) سے تنازعات کے بعد بلآخر بولی وڈ فلم ’لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ‘ کو ریلیز کردیا گیا۔فلم کو 21 جولائی کو بھارت بھر کی سینما گھروں کی زینت بنایا گیا، جہاں لوگوں کی بہت بڑی تعداد فلم دیکھنے کے لیے پہنچی۔فلم کو ریلیزکیے جانے کی اجازت دینے کو فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر الانکریتا شریواستیو نے خواتین کے حقوق کی جیت قرار دیا، اور کہا خواتین کے موضوع پر ایک عورت کی جانب سے بنائی گئی فلم کو تنازعات کے بعد سرٹیفکیٹ جاری کرنا ان کی جیت ہے۔’

121.jpg

لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ‘ کو ریلیز کی اجازت ملنے پر جہاں فلم کی ٹیم خوش نظر آئی، وہیں بولی وڈ کی اداکارائیں بھی خوش دکھائی دیں، اور انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئیٹس کیں۔شردھا کپور نے ٹوئیٹ کی کہ انہیں ایک بہترین فلم دیکھ کر بہت ہی خوشی ہوئی، جس میں خوفناک حقائق دکھانے سمیت لڑکیوں کی طاقت کو بھی دکھایا گیا ہے۔کالکی کاچلن نے نے تجویز دی کہ جائیں اور ایک بہترین فلم دیکھیں، جس میں مزاح سے بھری سچی اور بہترین کہانی ہے

۔ٹسکا چوپڑا نے ٹوئیٹ کی کہ کیا، مزاحیہ اور بہترین فلم ہے۔۔خیال رہے کہ ’لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ‘ کو پہلے بھارتی سینسر بورڈ نے نمائش کی اجازت نہیں دی تھی، جس کے خلاف فلم کی ٹیم نے ٹربیونل میں درخواست دائر کی۔فلم بورڈ کے خلاف درخواست سننے والے ٹربیونل نے سینسر بورڈ عہدیداران کو فلم کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد فلم کو ’صرف بالغان‘ کی کیٹیگری کا سرٹفیکیٹ جاری کیا گیا۔فلم کی کہانی 4 خواتین کے ارد گرد گھومتی ہیں، جو اپنی زندگی مرضی اور خودمختاری سے گزارنا چاہتی ہیں۔فلم کی کہانی میں جہاں سماج کے حقیقی مسائل کو دکھایا گیا ہے، وہیں چھپی ہوئی حقیقتوں کو بھی سامنے لایا گیا ہے، خواتین کے مالی مسائل سمیت رومانوی مسائل کو بھی اچھے طریقے سے اجاگر کیا گیا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s