محبت کے بغیر زندگی بے معنی ہے

لاہور اسٹیج ، ٹی وی اور فلموں کی اداکارہ ماہ نور نے کہاہے کہ محبت کے بغیر زندگی بے معنی ہے اور میرا اس بات پر یقین ہے کہ انسان کے مقدر کا جو بھی ہو وہ اس کے حصے میں ضرور آتا ہے ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محبت کو صرف خاص فوکس میں نہیں دیکھنا چاہیے یہ لافانی جذبے ہیں ، انسان کو محبت اپنی ماں ، والد ، بہن ، بھائی سے بھی ہو سکتی ہے ضروری نہیں کہ ایک لڑکی اور لڑکے کی محبت کو ہی محبت سمجھا جائے ۔

kljll.jpg

انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے زندگی میں بڑے پر خلوص لوگ ملے جنہوں نے ہمیشہ میری بہتری لئے سوچا اور میری رہنمائی کی، ایسے لوگوں سے بھی واسطہ رہا جن پر اعتماد کر کے بڑا نقصان اٹھایا ۔ مگر اب مجھے ایسے لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ ہر انسان اپنی اصلیت کسی نہ کسی جگہ ضرور ظاہر کر دیتا ہے اور ایسے لوگوں کی وجہ سے ہی مجھ میں زیادہ اعتماد اور سوچ بوجھ آئی ہے ،اب میں اپنے زندگی کے تمام فیصلے بڑے سوچ سمجھ کر کرتی ہوں ۔ منافقت کرنے والے لوگوں سے دور رہتی ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے کہا کہ چاند پر گھر بسانے کی خواہش آج بھی دل میں باقی ہے ، خدا کی ذات نے وسائل دیئے تو اپنی اس خواہش کی تکمیل ضرور کروں گی ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s