لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل فرحانہ مقصودنے کہاہے کہ شوبز کی دنیا میں لوگوں پر اندھا اعتماد کر کے بڑا نقصان اٹھایا ہے اس لئے خوشامدی لوگوں سے دور رہتی ہوں ، میری بچپن سے خواہش تھی کہ فنکارہ بنوں ۔
فرحانہ مقصودنے کہا کہ انسان کا جو مقدر ہے وہی اس کو ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلسل محنت سے کامیابیاں حاصل کر رہی ۔مجھے علم ہے کہ ابھی میری منزل دور ہے مگر ارادے پرعزم اور پختہ ہیں ۔عینی نے مزید کہاکہ میرے نزدیک کوئی نمبر یا نمبر دو نہیں ہوتا ہر فنکار پر مقبولیت کا ایک دور آتا ہے ۔