لاہور (فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ جاوید نے کہا ہے کہ ٹی وی پر میں نے جتنا بھی کام کیاہے میں اس سے مطمئن ہوں او رجہاں تک ہو سکا میں نے بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کی ۔
انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے دیکھنے والوں نے میری پرفارمنس کو بھرپور سراہا اور آج میں جس مقام پر کھڑی ہوں اس میں میرے پرستاروں کاسب سے بڑا ہاتھ ہے ،میں ان کی محبتوں کی مقروض وز ہوں کیونکہ مجھے پورے ملک جس طرح سے محبت اور چاہت ملی وہ میرے لئے ناقابل فراموش ہے اور پرستاروں کی یہ محبتیں میری زندگی کا اثاثہ ہیں ۔عائشہ جاویدنے کہا کہ عنقریب پاکستان فلم انڈسٹری کا بہترین دور شروع ہونے والا ہے ،انڈسٹری سے وابستہ افراد نے اس حوالے سے منصوبہ بندی شروع کردی ہے اور مجھے قوی یقین ہے کہ فلمی صنعت2017کے آخر میں بحرانی کیفیت سے نکل جائے گی ۔