ملکی فنکاروں اورماڈلز کو بھارتیو ں پر فوقیت دی جانے لگی

آرمینہ،ماہرہ،سجل ،صبا، ماورا ،مایا ودیگر ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اولین ترجیح بن گئیں

کراچی (سٹاف رپورٹر)ملکی وغیرملکی پراڈکٹس کی اشتہاری مہم کیلئے بھارتی فنکاروں اور ماڈلز پر پاکستانی فنکاروں اور ماڈلز کو فوقیت دی جانے لگی ۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات کے بعد سے ملٹی نیشنل اداروں نے پاکستانی فنکاروں و ماڈلز کو تشہیری مہم کیلئے سائن کرنا شروع کردیا ہے ۔گزشتہ دنوں کراچی کے قدیم فلمی سٹوڈیو میں ملکی فنکار دیگر مقامات پر کئی روز تک تشہیری فلموں کی ریکارڈنگ میں مصروف رہے اپنی پرفارمنس کی بنا پر آرمینہ رانا خان ، ماہرہ خان ، سجل علی ، صبا قمر، فواد خان ، علی ظفر، ماوراحسین ، عروا حسین اورمایا علی آج کل اشتہاری اداروں کی اولین ترجیح ہیں ۔ ماہرہ خان ، ماورا حسین ، مایا علی اور شہریار منور کے صابن کے اشتہار کا چرچہ بھی آج کل بہت ہورہا ہے جو بہاولپور کے نورمحل میں شو ٹ کیا گیا ۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ اس دوران ان فنکاروں سے کئی اداروں نے اپنے پراڈکٹس کی ماڈلنگ کیلئے رابطے کئے ۔ اس حوالے سے پاکستانی فنکاروں کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ اب اشتہاری اداروں نے پہلی ترجیح کے طور پر ملکی فنکاروں و ماڈلز کو منتخب کرنا شروع کیا ہے جس سے اشتہاری فلم کی لاگت میں بھی کئی گنا کمی آئیگی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s