مجهے بہت جلدی پیار ہو جاتا تھا ،سکول ٹیچر سے بھی ۔۔۔لڑکی دلہن کا لباس پہن کر میرے گھر آگئی تو میں نے کیا ،کیا؟شاہد آفریدی کے دلچسپ انکشافات

کراچی(آئی این پی) کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مجھے بہت اچھی بیوی ملی ،بچپن میں بہت جلدی پیار ہو جاتا تھا ،سکول ٹیچر بھی اچھی لگ جاتی تھی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بچپن میں بہت جلدی پیار ہو جاتا تھا ،اکثر اوقات سکول ٹیچر بھی اچھی لگ جاتی تھی ،جب میں محلے میں کرکٹ کھیلتا تھا توقریب سے گزرتی لڑکیاں اچھی لگ جاتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مجھے بہت اچھی بیوی ملی ہے

جو مجھ سے بہت زیادہ پیار کرتی ہے ۔اس موقع پر جوانی کا ایک قصہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک بار ایک خاتون دلہن کے لباس پہن کر گاڑی میں میرے گھر کے سامنے آگئی اور مجھے کہاکہ میرے ساتھ چلو ہم دونوں نے ابھی شادی کرنی ہے۔ اس بات پر میں نے اسے کہا کہ ابھی میری عمر بہت کم ہے کہ اس حوالے سے نہیں سوچا۔شاہد آفریدی نے بتا یا کہ اس خاتون کے ساتھ تصاویر لیکر اسے جانے کا کہا تو میری جان بچی ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s