لاہور (بولونیوز) پاکستانی ڈراموں کی خوبرو اداکارہ ارج فاطمہ نے اچانک منگنی کرکے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔ ’کس دن میرا ویاہ ہووے گا 2‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی 27 سالہ اداکارہ نے اپنی منگنی کی خبر اور تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔
اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ میرا بہترین دوست‘ ’میرا شوہر بھی‘ ’آخرکار‘ ’انشاءاللہ‘ ارج نے اپنے منگیتر کا نام اور اس سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
ارج فاطمہ نے اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’میرا بہترین نصف وجود‘، جس پر سیکڑوں مداحوں نے کمنٹ کیے۔ کئی مداحوں، ساتھی اداکاروں اور اداروں کی جانب سے اداکارہ کو منگنی پر مبارکباد پیش کی گئی، جب کہ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران لگ بھگ 27 ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ارج فاطمہ اس وقت یارِ بے وفا میں نظر آ رہی ہیں۔ارج فاطمہ نے 2012 سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، اور 2014 میں انہوں نے فراز نامی ایک دوست سے شادی بھی کی، جو زیادہ عرصے تر تک نہ چل سکی۔پہلی شادی کی ناکامی اور کیریئر میں کامیابی حاصل کرنے کے 3 سال بعد اداکارہ نے دوسری بار شادی کا فیصلہ کیا، تاہم اداکارہ نے شادی کی تاریخ نہیں بتائی۔