کشمالہ طارق اور خواجہ آصف کا کیا رشتہ ہے؟ فردوس عاشق عوان نے نیا انکشاف کردیا

اسلام آ باد پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے سابق پارلیمنٹرین کشمالہ طارق کو ایان علی ٹو اور انٹرنیشنل بٹر فلائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمالہ طارق نے وزیردفاع خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں 16کروڑ روپے ٹرانسفر کرائے ، کشمالہ طارق خواجہ آصف کے توسط سے شاہد خاقان عباسی کے فلیٹ میں رہ رہی ہیں ،خواجہ آصف وضاحت کریں کہ ان کا کشمالہ طارق سے کیا رشتہ ہے ، کشمالہ طارق خواجہ آصف کیساتھ شریکہ حیات کے طور پر سفر کرتی ہیں ۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے

ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمالہ طارق کو انٹرنیشنل بٹر فلائی قراردیا اور کہا کہ کشمالہ طارق ایان علی ٹو ہیں اور بہت جلد ان کے بارے میں مزید انکشافات کروں گی ۔انہوں نے کہا کہ کشمالہ طارق خواجہ آصف کے توسط سے شاہد خاقان عباسی کے فلیٹ میں رہ رہی ہیں ، خواجہ آصف عمران خان سے شوکت خانم کا حساب مانگتے ہیں اور ان کی ذات پر کیچڑ اچھالتے ہیں تو قوم ان سے پوچھتی ہے کہ وہ بھی بتائیں کہ کشمالہ طارق سے ان کا کیا رشتہ ہے اور ان کو کس حیثیت کیساتھ انہوں نے پارلیمنٹ لاجز میں رہائش لے کردی ہوئی ہے ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمالہ طارق کے بیرون ملک سفر کے اخراجات وزارت پانی وبجلی برداشت کرتی ہے ، خواجہ آصف نے کروڑ روپے کا پلاٹ کمرشل کرا کے 25کروڑ کا بنا لیا اور اس کام کیلئے انہوں نے وزارت دفاع کو استعمال کیا ۔انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ کشمالہ طارق نے خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں 16کروڑ روپے جمع کروائے ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ خاتون پارلیمنٹرین نہیں ہے پھر بھی اس خاتون کا پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر ہونا کس رشتہ کی تصدیق کرتا ہے یا آپ اس رشتے کو تسلیم کریں یا اس سے انکار کردیں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s