جوانی میں میں اس کے لیے پاگل تھی، وہ میرے خواب میں آتے،ان کے پیچھے بھاگنا چاہتی تھی،ما دھو ری نے ایسے کر کٹر کا نام لے لیا کہ بھا رتی بهی پریشان ہوگئے

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت میں کرکٹ اور بالی ووڈ کے درمیان گہرا تعلق ہے اور اکثر کرکٹرز اور بھارتی اداکاراؤں کے درمیان دوستی کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔ان دنوں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ انوشکا شرما کے درمیان دوستی کی خبریں گرم ہیں تاہم ماضی کی کامیاب ترین اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے حوالے سے اب یہ بات منظر عام پر آئی ہے کہ وہ بھی اپنی جوانی کے دور میں ایک کرکٹر کی دیوانی تھیں۔

okl.jpg

زبردست رقص اور بہترین اداکاری سے مداحوں پر سحر طاری کرنے والی مادھوری ڈکشٹ بھی اپنے دورِ عروج میں ایک کرکٹر کی دیوانی تھیں اور انہیں اس کے خواب بھی آتے تھے۔ بھارتی میڈیا میں مادھوری کا ایک انٹرویو منظر عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے اپنے دل کی باتیں کی ہیں۔ مادھوی نے بتایا کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب ان کی عمر 25 برس تھی اور وہ اس کرکٹر کی دیوانی تھیں جو ان سے عمر میں 18 برس بڑا تھا اور اس وقت تک کرکٹ کو خیرباد بھی کہہ چکا تھا۔مادھوری ڈکشٹ کا کہنا تھا کہ وہ سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر کے لیے پاگل تھیں اور وہ ان کے خواب میں بھی آتے تھے۔ مادھوری کے مطابق انہیں سنیل گواسکر نہایت پرکشش لگتے تھے اور وہ ان کے پیچھے بھاگنا چاہتی تھیں حالانکہ اس وقت سنیل گواسکر کی عمر 43 برس تھی۔مادھوری نے بتایا کہ وہ سنیل گواسکر کو بھارت کے لیے کھیلتے ہوئے دیکھا کرتی تھیں اور انہیں بہت پسند کرتی تھیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s