سلمان خان اور کترینہ کیف کی دوستی کے چرچے عروج پر

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اورکترینہ کیف کی دوستی کے چرچے ایک بار پھر بھارتی میڈیا میں زوروشورسے جاری ہیں، دونوں کی نزدیکیاں فلم ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ کے دوران بڑھ گئی ہیں اور دونوں ایک دوسرے کی تعریفیں کرکے نہیں تھک رہے۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف ان دنوں 2012 کی کامیاب ترین فلم ایک تھا

gggggg

ٹائیگر کے سیکوئل ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،ایک تھاٹائیگر دونوں کی ایک ساتھ آخری فلم تھی جس کے بعد کترینہ اور رنبیر کپور کے درمیان بڑھتی نزدیکیوں کی وجہ سےان دونوں کے درمیان دوریاں آگئیں تھیں تاہم دونوں 5 سال بعد ایک بار پھر فلم ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے دونوں اداکاروں کے درمیان جمی برف پگھلنی شروع ہوگئی ہے۔ حال ہی میں کترینہ نے ٹائیگر زندہ ہے کے سیٹ پر لی گئی اپنی اور سلمان خان کی ایک تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں کترینہ کچھ کہتے ہوئے ہنس رہی ہیں جبکہ سلمان خان ان کی بات پر شرمارہے ہیں۔، لیکن انہوں نے یہ نہیں لکھا کہ سلمان ان کی کس بات پر شرما کر لال ہورہے تھے۔تاہم حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں کترینہ نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ اور سلمان فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت مستی کرتے ہیں، ہم سب جانتے ہیں کہ سلمان کا دل بہت نرم ہے وہ سب کی مدد کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں، وہ میرے لیے ایک ایسی طاقت ہیں جو مجھے زندگی میں آگے بڑھنے اور مزید کام کرنے کا حوصلہ دیتی ہے، سلمان میرے بہترین دوست ہیں جو ہر مشکل وقت میں میرے لیے کھڑے رہتے ہیں ،میں سلمان کی تعریف کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی اور وہ اپنی تعریفیں سن کر شرماجاتے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s