شادی کے دن دولہا بے قابو ہوگیا، 8 گاڑیوں کو آگ لگادی کیونکہ۔۔۔

نیویارک(نیوز ڈیسک) گھر بسانے کا خوبصورت خواب دیکھتے کسی نوجوان کی ہونے والی دلہن عین آخری وقت پر اسے تنہا چھوڑ کر بھاگ نکلے تو بیچارے کا دماغی توازن بگڑنا لازمی بات ہے۔ ایک امریکی نوجوان کے ساتھ بھی یہی بدقسمتی واقع ہو گئی اور اس کے ذہن پر اس سانحے کا اثر کچھ زیادہ ہی ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی شادی 8جولائی کے روزہونا تھی لیکن جب اس کی محبوبہ نے شادی سے عین قبل انکار کردیا تو وہ غصے سے وحشی ہوگیا اور اپنی گلی میں کھڑی 8گاڑیاں جلاڈالیں۔ پولیس کو 9جولائی کی صبح اطلاع ملی کہ بلاٹس برگ کے علاقے میں متعدد گاڑیوں کو آگ لگی ہوئی ہے ۔ جب تک پولیس موقع پر پہنچی تو دو گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوچکی تھیں جبکہ چھ کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔

جب سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کی مدد سے تحقیق کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ کارنامہ 35 سالہ جمی ولیمز کا تھا جسے ہیوسٹن شہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس لیفٹیننٹ سکاٹ بی بی نے بتایا کہ ولیمز نیویارک میں رہتا ہے اور ملازمت بھی کرتا ہے۔ اس کی منگنی دو سال قبل ہوئی لیکن شادی سے عین پہلے منگیتر نے انکار کردیا جس کا بدلہ ولیمز نے لوگوں کی گاڑیاں جلا کر لیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s