پاکستانی اداکارہ نے بھارتی اداکار سنجے دت کیلئے پیار بھرا پیغام بھیج دیا. آپ کی روح خالص اور دل سونے کا ہے.

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی سالگرہ پر ان کے ناممحبت بھرا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی روح خالص اور دل سونے کا ہے۔بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکارسنجے دت نے گزشتہ روز اپنی 58 ویں سالگرہ منائی۔

oolk.jpg

حمائمہ نے سوشل نیٹ ورکنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی اور سنجے دت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں دنیا کا سب سے بہترین انسان قراردے دیا اور لکھاکہ یہ تصویر ہی ہمارے تعلق کی عکاس ہے۔ انہوں نے لکھا میں نے اپنی زندگی میں آپ جیسا باصلاحیت انسان نہیں دیکھا، حمائمہ نے سنجے دت کی تعریفوں میں زمین آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے لکھا کہ آپ کا اپنی والدہ سے محبت کرنے کا اندازمجھے بہت پسند ہے، میں جتنے بھی لوگوں کو جانتی ہوں ان میں آپ سب سے بہترین ہیں۔

Untitled 2.jpg

اداکارہ نے مزید لکھا آپ نے زندگی میں بہت مشکلات جھیلی ہیں لیکن ان مشکلات نے آپ کو توڑا نہیں بلکہ مزید مضبوط بنایا ہے ، میری خدا سے دعا ہے کہ آپ کی تمام مشکلات جلد سے جلد ختم ہوجائیں ، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ آپ جیسے قابل اور باصلاحیت اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ، مجھے خدا سے اس کے علاوہ اور کچھ نہیں چاہئے کہ آ پ اور آپ کی فیملی ہمیشہ خوش رہیں۔
واضح رہے کہ حمائمہ ملک اور سنجے دت نے 2012 میں بالی ووڈ فلم ”شیر“ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، فلم میں ان دونوں کے علاوہ اداکار ویویک اوبروئے اور سنیل شیٹھی نے بھی اہم کردار نبھائے تھے لیکن بدقسمتی سے یہ فلم سنجے دت کے جیل جانے کے باعث مکمل نہ ہوسکی، تاہم اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ فلم کی شوٹنگ کا دوبارہ سے آغاز کیا جارہا ہے جب کہ یہ فلم حمائمہ کی دوسری بالی ووڈ فلم ہوگی ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s