ڈرامہ میری اولین ترجیح، فلموں میں کام کی جلدی نہیں ، ایمن خان

کراچی(این این آئی) اداکارہ ایمن خان نے کہا ہے کہ کئی سکرپٹ آفر ہوئی ہیں لیکن مجھے فلم میں کام کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے، جب وقت آئے گا تو دیکھا جائے گا۔ایمن خان نے اپنے نئے ڈرامہ ’’ہری ہری چوڑیاں‘‘ کی تعارفی تقریب میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں لوگوں کی پروا بالکل نہیں کرتی، جو کرتی ہوں اپنی ذات کے لیے کرتی ہوں کیونکہ جب آپ سٹار بنتے ہیں تو آپ کو جہاں بہت پیار ملتا ہے وہیں چند لوگ بلا وجہ تنقید اور حسد کرنا شروع کردیتے ہیں، میں ان چیزوں میں نہیں پڑتی بلکہ اپنے کام اور ذاتی زندگی پر دھیان دیتی ہوں۔

hjg.jpg

اداکارہ نے بتایا کہ وہ نئی ڈرامہ سیریل ’’ہری ہری چوڑیاں ‘‘ میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی، ڈرامہ میں محبت اور نفرت کے گرد رونما ہونے والے تلخ معاشرتی رویوں کی حقیقی انداز میں عکاسی کی گئی ہے۔ اس ڈرامہ کے ہدایت کار سید عاطف حسین، ایگزیکٹو پروڈیوسر محمد ذیشان خان اور مصنف جہانگیر قمر ہیں۔ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں وہاج علی، حسن احمد، ساجد حسن، شگفتہ اعجاز، نطاشہ علی، جویریہ عباسی، محمود اسلم، فاریہ شیخ، اسد صدیقی، شرمین طیب، نازلی نصر، ماریہ خان، خالد بٹ، نوشابہ بشیر، سباحت علی بخاری، ہادی فردوسی، علی دیس والی، فوزیہ مشتاق، قیصر نقوی اور رابعہ تبسم شامل ہیں جبکہ ڈرامہ کا مرکزی معروف گلوکار راحت فتح علی نے گایا ہے اورموسیقی وقار علی نے ترتیب دی ہے جبکہ شاعر ایوب خاور ہیں۔

ytg.jpg

ایمن نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں نے معاشرے میں جتنا شعور و آگاہی پھیلائی شاید ہی کسی اور ذریعہ سے ہوئی ہو، پاکستانی آڈینس انتہائی سمجھدار ہے اور وہ حقیقت سے قریب تر موضوعات کو ہی دیکھنا چاہتی ہے، اسی لیے ڈرامہ ہمیشہ میری اولین ترجیح رہے گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s