رنویر اور دپیکا نے 5 سالہ دوستی کے بعد راہیں جدا کرلیں

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کا معاشقہ 5 سال سے جاری ہے اور دونوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔رنویر سنگھ دپیکا سے برملا اظہار محبت کرچکے ہیں لیکن ڈمپل گرل نے ہمیشہ سے ہی اپنے اور رنویر کے تعلق پر خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔

گزشتہ دنوں بھی دونوں اداکاروں کی ایک دوسرے سے علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن رنویر کی سالگرہ کے دن دپیکا ان کے ساتھ گاڑی میں نظر آئیں جس سے ساری افواہیں دم توڑ گئی تھیں۔لیکن اب ایک بار پھر دونوں اداکاروں کی 5 سالہ دوستی کے بعد راہیں جدا کرنے کی خبریں زیر گردش ہیں اور ان کے قریبی دوستوں نے بھی دونوں کی علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔

hgd.jpg

بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ نے دونوں خاندانوں کی باہمی رضامندی سے دپیکا پڈوکون کو شادی کی پیش کش کی جس پر ڈمپل گرل نے کیرئیر کے عروج پر شادی سے انکار کردیا اور شادی کو کیرئیر کے زوال کا سبب قرار دیا۔ رنویر کے مسلسل منانے کے باوجود دپیکا شادی کے لیے تیار نہیں ہیں جس پر دونوں نے باہمی رضامندی سے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا تاہم فلم ’’پدماوتی‘‘ میں ایک ساتھ کام کرنے کے باعث اس معاملے پر خاموش رہنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فلم کی شوٹنگ اور نمائش پر کوئی اثر نہ پڑے۔

دونوں اداکاروں کی جانب سے اب تک علیحدگی کی خبروں پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا تاہم دونوں تقریبات میں علیحدہ علیحدہ شرکت کرتے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s