لاہور(یواین پی )ماڈل و اداکارہ صوفیا خان نے ترک نوجوان سے منگنی کر لی۔منگنی کی تقریب برلن میں ہوئی۔35 سالہ ماڈل و اداکارہ صوفیا خان نے ایک سال قبل ماڈلنگ کو خیرباد کہہ دیا تھا جس کے بعد وہ کبھی پاکستان تو کبھی جرمنی میں رہ رہی تھیں۔
ماڈلنگ سے مقبولیت حاصل کرنے والی صوفیا خان “فیا” کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں۔واضح رہے کہ صوفیا خان نے اس سے قبل دو شادیاں کی تھیں جو ناکام ثابت ہوئیں۔ ان کی پہلے اور دوسرے خاوند سے ایک ایک بیٹی عالیہ اور امیلیہ ہیں۔