سیف علی خان کی بیٹی والدہ کی پابندیوں سے پریشان

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ امریتا سنگھ نے اپنی بیٹی سارہ علی خان کے دوستوں سے ملنے پر پابندی عائد کردی۔
بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان بہت جلد فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری دینے جارہی ہیں لیکن ایسا لگتا ہے یہ سارہ کی نہیں بلکہ امریتا کی پہلی فلم ہے جب ہی تو اپنی بیٹی سے زیادہ امریتا سنگھ پریشان نظرآرہی ہیں اور پریشانی کے عالم میں آئے روز عجیب و غریب قسم کی حرکتیں کرتی رہتی ہیں

jhg

بھارتی میڈیا کے مطابق امریتا سنگھ سارہ کی فلموں میں آمد سے اتنی خوفزدہ ہیں کہ انہوں نےاپنی بیٹی کے دوستوں سے ملنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے اور انہوں نے سارہ کو گھر سے شوٹنگ اور شوٹنگ سے گھر جانے کے علاوہ اور کہیں جانے کی اجازت نہیں دی۔
امریتا نے سارہ پر پابندیوں کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے وہ نہیں چاہتیں ان کی بیٹی بلا وجہ خبروں کی زد میں آئے اس سے اس کے کیرئیر پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ،انہوں نے کہا اسٹارز ہمیشہ کسی نہ کسی حوالے سے میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں خاص کر نوجوان اداکار اگر کسی کے ساتھ ہنس کر بات بھی کرلے تو میڈیا رائی کا پہاڑ بنادیتا ہے،اور وہ نہیں چاہتیں کہ کیرئیر کی ابتدا میں ان کی بیٹی کے بارے میں غلط قسم کی افواہیں گردش کریں۔دوسری جانب سارہ اپنی والدہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں سے پریشان ہیں لیکن ایک اچھی بیٹی کی طرح وہ جانتی ہیں کہ ان کی والدہ ان کے بارے میں جو بھی فیصلہ کریں گی وہ ان کے کیرئیر کیلئے صحیح ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ ہدایت کار ابھیشیک کپور کی فلم ’’کیدارناتھ‘‘ میں سارہ علی خان کے ساتھ سشانت سنگھ راجپوت مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم فلم کی ریلیز کی تاریخ فی الحال منظر عام پر نہیں آئی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s